آرمینیا کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آرمینیا کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
آرمینیا کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یریوان (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمینیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ نے  فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور امن کے لیے اپنی وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئےجمہوریہ آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

آرمینیا نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔