رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ

رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ
رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے 11 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم  15 فیصد  کے اضافے سے 1 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک  کی جانب سے مالی سال 24-2023 میں غیرملکی سرمایہ کاری  سے متعلق جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11  ماہ کے دوران  بیرونی سرمایہ کاری میں 15  فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا۔

اس عر صے کے دوران چین کے  سرمایہ کاروں نے 52 کروڑ، ہانک کانگ کے سرمایہ کاروں نے اور 32 کروڑ ڈالر کی  پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

امریکی سرمایہ کاروں نے 11 ماہ میں پاکستان میں صرف 13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ سب سے زیادہ 74 کروڑ ڈالر کا سرمایہ پاور سیکٹر میں آیا۔

مزید :

بزنس -