انتخابات سے قبل دھاندلی اور اِس ضمن میں فنڈز کے مختص ہونے کی اطلاعات پر سپریم کورت میں درخواست دائر

انتخابات سے قبل دھاندلی اور اِس ضمن میں فنڈز کے مختص ہونے کی اطلاعات پر سپریم ...
انتخابات سے قبل دھاندلی اور اِس ضمن میں فنڈز کے مختص ہونے کی اطلاعات پر سپریم کورت میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات سے قبل دھاندلی اور اس ضمن میں فنڈز مختص کرنے کی اطلاعات پر سینئر سیاستدان ڈاکٹرمبشر حسن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیااور عدالت سے جلد سماعت کی استدعاکی ۔ ڈاکٹر مبشرحسین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ حکومت نے آخری دن دفاتر کھول کر ترقی اور تبادلے کے احکامات جاری کیے ، جو کام پانچ سال میں کرنے کا خیال نہیں آیا، وہ آخری دن میں کرڈالے ۔ درخواست گزارنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ملازمین کی مستقلی کا اعلان کیاجبکہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 37ارب کا ثوابدیدی فنڈ استعمال کیا جو انتخابی نتائج پر اثرانداز ہوسکتاہے ۔اُنہوں نے موقف اپنایاکہ سٹیٹ بنک اور دیگر بنکوں مین تقرریاں انورمجید کے کہنے پر ہوئیں ، انور مجید کے احکامات کو ئی بنک نظرانداز کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک اشرف وتھراکبھی چھوٹے بنک کے صدر بھی نہیں رہے ۔ اُنہوں نے عدالت سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کی ۔