دنیا بھر کے مسلمان لارڈ نذیر کے ساتھ ہیں: بیرسٹر امجد ملک

دنیا بھر کے مسلمان لارڈ نذیر کے ساتھ ہیں: بیرسٹر امجد ملک
دنیا بھر کے مسلمان لارڈ نذیر کے ساتھ ہیں: بیرسٹر امجد ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورو رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی قانون داان اور ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے صدر امجد ملک نے لارڈ نذیر احمد کی لیبر پارٹی سے معطلی کے فیصلے کو غیر منصفانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی مسلمانوں کے علاوہ پاکستان اور دنیا بھر کے کلمہ گو انسان لارڈنذیر احمد کے ساتھ ہےں،لارڈ نذیر احمد نے جس طرح کشمیری اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے برطانیہ میں آواز اٹھائی وہ صرف انہی کی شان ہے۔ انہوں نے ہمیشہ نامساعد حالات میں بھی اپنی کیمونٹی کے حقوق کی جنگ لڑی، لیبر پارٹی کو ان کے بیان سے انکار کے بعد انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 14مارچ 2013ءکو لیبر پارٹی نے اس بنا پر لارڈ احمد کو دوبارہ معطل کر دیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر پاکستانی ٹی وی کو بتا دیا تھا کہ 2009ءکی انکی سزا ایک یہودی کی سازش تھی مگر لارڈ نذیر احمد کو ان الزامات سے انکار ہے۔ انہو ں نے کہا کہ لیبر پارٹی یکطرفہ فیصلے کرنے کی بجائے لارڈ نذیر احمد کا موقف بھی سنے اور انکی معطل کی گئی رکنیت دوبارہ بحال کر کے برطانیہ میں آ باد بارہ لاکھ سے زائد پاکستانیوں او ر لاکھوں دیگر مسلمانوں کے دل جیت لے ۔