امن کے قیام کیلئے ہرفرد کو کرداراداکرناہوگا: مقررین

امن کے قیام کیلئے ہرفرد کو کرداراداکرناہوگا: مقررین

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں قیامِ امن، ترقی و خوشحالی اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے معاشرے کے ہر رُکن کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جناح جسٹس ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے یوم پاکستان کے سلسلے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور مہمانِ خصوصی تھے جبکہ جناح جسٹس ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی صدر نسرین مجید چوہان، سینئر ایڈووکیٹ کاظم بخاری ،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز حیدر اور آصف سحر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ اس میں کوئی دو آراءنہیں کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متفقہ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے اور سرکاری اداروںکو مشاورت کا عمل تیز کرنا ہوگا

۔ تاکہ توانائی کے بحران اور پانی کی قلت جیسے مسائل پر ٹھوس اور قابلِ عمل پالیسیاں مرتب کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ایسے تمام غیر سرکاری اداروں سے تعاون جاری رکھے گا جو معاشرتی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناح جسٹس ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی صدر نسرین مجید چوہان نے فاﺅنڈیشن کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور شرکاءپر زور دیا کہ وہ معاشرتی بہتری کے لیے کردار ادا کریں۔

مزید : کامرس