بزنس خواتین پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں: ایس ایم منیر

بزنس خواتین پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں: ایس ایم ...

لاہور(کامرس رپورٹر)انٹرینشنل بزنس وویمن کانفرنس کے پلیٹ فام سے ہنر مند خواتین کو بہترین رہنمائی میسر ہے اور ان کی اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستانی بزنس خواتین میں صنعت و حرفت کو ترقی دینے کی صلاحیت موجود ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان ایس ایم منیر نے گزشتہ روز ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل بزنس وویمن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری ٹی ڈی اے پی مس رابعہ جویری آغا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس خواتین پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی کی معاونت سے بزنس کمیونٹی سے وابستہ خواتین کاروباری شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دیکھا رہی ہیں اور ملکی معاشی ترقی میںبہتری کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ان کا کردار نمایا ں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند خواتین جہاں معاشرے میں غربت کے تناسب کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں وہاں ساتھ ہی اپنے خاندان اور بچوں کی کفالت کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔ کانفرنس سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نمائندہ خاتوں مس جوزیٹ اور سینئر ایکسپرٹ پم (پروگرام یوٹزنڈنگ منیجرز) مس ریو ڈولارڈ نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی بزنس وویمن کو خواتین کے بین الاقوامی معاشی مارکیٹوں کے تناظر میں بہترین کردار پر روشنی ڈالی ۔ دیگر نمایاں مقررین میں چیئر پرسن ایگزیکٹو مینجمنٹ بورڈ ڈاکٹر زیلاف منیر ، پریذیڈنٹ فرسٹ وویمن بنک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نور پور نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے آخر میں کانفرنس کے شرکاءکو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

مزید : کامرس