یوفون نے سپر 5 آفر متعارف کر وادی

یوفون نے سپر 5 آفر متعارف کر وادی

لاہور(پ ر) اتصالات گروپ کی ایک کمپنی اور پاکستان میں صف اول کی ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک کمپنی یوفون نے ایک مرتبہ پھر صارفین کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی نہایت کم قیمت آفر سپر 5 متعارف کروادی ہے۔ اس پیشکش کی بدولت یوفون کے تمام کسٹمرز صبح 05 بجے سے شام 05 بجے تک یوفون ، وی فون اور پی ٹی سی ایل کے نمبروںپر 5 روپے علاوہ ٹیکس کی نہایت کم قیمت میںروزانہ کال کر سکیں گے۔اس کے علاوہ کسٹمرز تمام مقامی نیٹ ورکس پر لا محدود ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔یہ پیشکش *5252# ڈائل کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس پیشکش کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے یوفون کے جنرل منیجر مارکیٹنگ تیمور چیمہ نے کہا ” یہ نئی پیشکش یوفون میں ہماری صارف دوست پالیسیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ہم معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر اعلیٰ معیار کی کسٹمر سروس فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور ہماری کوششوں کی وجہ سے ہمارے پاس مطمئن صارفین کی وسیع تعداد موجود ہے۔یہ پیشکش صارفین کو معیاری سروس فراہم کرنے اور ان کو نوازنے کے لئے انتھک کوشش کرنے کے ہمارے فلسفے کا حصہ ہے۔“

مزید : کامرس