امریکی ریاست ٹیکساس میں قاتل کو زہر یلا انجکشن لگا کر سزائے موت دیدی گئی

امریکی ریاست ٹیکساس میں قاتل کو زہر یلا انجکشن لگا کر سزائے موت دیدی گئی

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس میں ریکارڈنگ سٹوڈیو کے مالک کو قتل کر نے والے سیاہ فام گلو کار کو زہر یلا انجکشن لگا کر سزائے موت دیدی گئی ۔ ٹیکساس جیل کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 33سالہ رے جیسپرگزشتہ 14سال سے سزائے موت کی سزا پر تھا ۔ اسے زہریلا انجکشن لگا کر سزائے موت دیدی گئی ۔ جیسپر نے سین اینٹونیو میں اپنے 2ساتھیوں کمپوزر اورو میوزیشن کے ہمراہ ریکارڈنگ سٹوڈیو کے مالک ایلجنڈرو کوسن2000 میں قتل کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سپریم کورٹ سے ان کی اپیل مسترد ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں سزائے موت دی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ جیسپر کے دونوں ساتھیوں کو عمر قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر