بجلی کی مانگ پوری کرنے کیلئے جی ای او ر سفائر الیکٹرک کمپنی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بجلی کی مانگ پوری کرنے کیلئے جی ای او ر سفائر الیکٹرک کمپنی میں مفاہمتی ...


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں بجلی کی مانگ پوری کرنے کیلئے جی ای اور سفائر الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت طے پائی جس پر ای پاور جنریشن سروسز،مشرق وسطیٰ اور افریقہ،عزیز محمد اور سفائر الیکٹرک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عبداللہ نے اس سمجھوتے پر دستخط کئے اس معاہدے کے تحت پاکستان کو مزید بجلی فراہم کرنے اور ملک میں بجلی کی گنجائش اور بڑھتی ہوئی مانگ کے درمیان خلاء کو کم کرنے میں مدد دینے میں اہم کردارادا کریں گے۔یہ جی ای سلوشنز،کمپنی کے باہم مربوط مشینی نیٹ ورک،اعداد و شمار کے تجزیے اور کام میں مصروف لوگوں کو ایک جگہ کردیتے ہیں، تاکہ انھیں پاور جنریٹرز کو اس انداز میں چلانے میں مدد دی جا سکے جس سے پیداواریت میں مزید اضافہ ہواور بہتر معلومات کی بنیاد پر آپریشنل فیصلے کئے جا سکیں۔

مفاہمت کی یہ یاد داشت جی ای کی شراکتی حکمتِ عملی کی اُس سوچ کا حصہ ہے جس کا مقصد مل جل کر ایسے طریقے وضع کرنا ہے،جن سے پاور پلانٹ آپریشنز کی معاشی قدر و قیمت میں اضافہ ہو۔کسٹمرز،حاصل کی جانے والی بجلی کو وسعت دینے،آپریشنل لاگت کو کم کرنے یا دونوں مقاصد کے لئے ،اپنے پورے پلانٹ سسٹم کے مشترکہ تجزیے کے ذریعے کسی مخصوص سائٹ کے آپریشنل تجربے کو،جی ای کی جدید ٹیکنالوجیز اور خدمات کی مہارت کے مکمل پورٹ فولیوکے ساتھ مربوط کر سکتے ہیں۔ سفائر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عبداللہ کا کہنا ہے کہ \" جی ای کے ساتھ اسٹریٹجک ایگریمنٹ ہماری اس سوچ کو اجاگر کرتا ہے کہ کسٹمرز اور سرمایہ کار برادریوں کی ضروریات کا خیال برقراررکھتے ہوئے پاکستان میں بہترین صلاحیت کے حامل اور با کفایت پلانٹ کام کریں۔

مزید : کامرس