یورپی منڈیوں میں کپاس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہورہاہے: پی سی جی اے
کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن آف پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی پیداواری ہدف کے مطابق کام کررہی ہے، اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے بعد یورپی منڈیوں میں کپاس کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت بڑھ رہی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پندرہ مارچ تک جننگ فیکٹریز کو کپاس کی ایک کروڑ33لاکھ گانٹھیں فراہم کی گئیں، جس میں گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا ساڑھے 4 فیصد اضافہ ہوا۔