پاکستان میں سرمایہ کاری کا مقصد بیروزگاری کا خاتمہ کرناہے

پاکستان میں سرمایہ کاری کا مقصد بیروزگاری کا خاتمہ کرناہے

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا مقصد اپنے ملک میں ایک تو بے روزگاری کو ختم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بہترین سپیئر پارٹس مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اس سے مستفید ہوسکیں ہم طویل عرصہ سے آٹو کے شعبہ میں عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ہماری کامیابی کی وجہ ہماری محنت او ر ہماری پراڈکٹ ہیں جو معیار کے حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں ان خیالات کا اظہار کراﺅن لفان کمپنی کے ایم ڈی فرحا ن حنیف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اس حوالے سے ہم اپناکام محنت اور ایمانداری سے کررہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی تو اس وقت ہی یہ تہیہ کیا تھا کہ اس کے ذریعے اپنے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے کردار ادا کرونگا اور پاکستان کی اس حوالے سے آج ایک پہچان ہے ہم اپنے کارکنوں کی محنت کا اعتراف کرتے ہیں جن کی بدولت اور محنت کے عوض آج اس کمپنی نے پروان چڑھی اور یہ کامیابی کا سفر جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسے ہی پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ بھی جاری رکھیں گے تاکہ وہ پہلے سے زیادہ محنت سے کام کریں۔

مزید : کامرس