ٹی ڈی اے پی بیورو کر یسی کی رکا وٹو ں کے بغیر فا سٹ ٹر یک پر کام کر یگی

ٹی ڈی اے پی بیورو کر یسی کی رکا وٹو ں کے بغیر فا سٹ ٹر یک پر کام کر یگی

کراچی(اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدرزکر یا عثما ن نے کہا کہ ٹر یڈ ڈویلپمنٹ اتھا رٹی اب بیورو کر یسی کی رکا وٹو ں کے بغیر فا سٹ ٹر یک پر کام کر یگا۔ انہوں نے ایس ایم منیر کی TDAPمیںبطو ر چیف ایگز یکٹو آفسر کے تعینا تی کے فیصلے پر وزیر عظم پا کستا ن میاں محمد نو از شریف کو سر اہا اور اسے با ت کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا کہ یہ پا کستا ن کے بز نس کمیونٹی کی دیر ینہ خواہش تھی اور بز نس کمیونٹی ان سے پر امید ہے کہ وہ TDAP کو کر پشن کے غلا ظت سے با ہر نکا ل دیں گے اور یہ ادارہ اپنی اصل رو ح کے مطا بق پیشہ ورانہ اور کا روبا ر دو ست ادارے کی حیثیت سے کا م کریگا ۔ زکر یا عثمان نے مزید کہا کہTDAPمیں خلا ف ضا بط تقر ریا ں ،پیشہ ورانہ صلا حیتوں میں کمی اور ذاتی مفا دات کی وجہ سے ادارہ اپنے اصل مقاصد سے ہٹ گیا ہے اور بز نس سر کل میں اپنا وقار کھو چکا ہے ۔ا ور پچھلے چندسالوں میں وسیع پیما نے پر کر پشن کی وجہ سے بز نس کمیونٹی کا اعتماد اس ادارے پر سے اٹھ چکا ہے ۔

زکر یا عثمان نے ایس ایم منیر کی تقرری کے با رے میں کہا کہ وہ ایک غیر معمولی شخصیت کے مالک ہیں اور بز نس کمیونٹی انکی بے حد عز ت اور اخترا م کر تی ہے اور ان کے وسیع تجر بہ سے بز نس کمیونٹی کا TDAP پر اعتماد بحال ہو گا ۔ جو کہ پہلے ہی ایکسپورٹ اور فر یٹ سبسڈ ی میں کر پشن اور مالی اسکینڈل سے متا ثر ہے ۔ بد قسمتی سے TDAPکے سابقہ سر براہوں میں کچھ لو گ انہی اسکینڈلز اور کر پشن کی وجہ سے آہنی سلا خوںکے پیچھے ہیں۔ جنھو ں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا بے دریغ غلط استعمال کیا جو کہ در حقیقت پا کستا نی ایکسپورٹرز کا پیسہ ہے ۔ زکر یا عثمان نے کہا کہ TDAPکو پا کستا ن کی پو ری معیشت ، تجا رت وصنعت کی تر قی میں اہم کردار ادا کر نا ہو گا تاکہ پا کستا ن کا دنیا کے مما لک میں وقا ر بلند ہو۔زکر یا عثمان نےTDAP کے نئے سر براہ کو پاکستا نی ایکسپورٹ کو بڑ ھا نے کے ہر ممکنہ اقدا مات پر تعاون کا یقین دلا یا اور کہا کہ پا کستا ن کی تجا رتی نما ئشو ں کا انعقاد ، بیرونی ممالک کی تجا رتی نما ئشوں میں پا کستا ن کی شمولیت ، تجا رتی وفود کی بیرون ممالک دورے ، ایکسپوپا کستا ن ، بیرون ممالک کمر شل قو نصلرز کی کا رکردگی بڑھا نے ، بز نس کمیونٹی کو سہولتیں پہنچا نے اور ان کے مسا ئل حل کر نے اور کا روبا ری عورتوں کی مدد اور GSPپلس سے بھر پور فا ئد ہ اٹھا نے اور نئی منڈیوں کی تلا ش میں ایف پی سی سی آئی TDAPسے بھرپو ر تعاون کریگا۔

مزید : کامرس