اسرائیلی جارحیت بند کرائی جائے ،شام کی اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت
دمشق(آئی اےن پی)شام نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت بند کرائی جائے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں دو الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں ہےں۔ اور شکایت کی کہ صہیونی فوج گولان کی پہاڑیوں سے شامی علاقوں پر گولا باری کررہی ہے۔متعدد بار اسرائیلی جنگی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاہے۔-