امریکہ اور برطانیہ کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم نہ کرکے منافقت کررہے ہیں‘ ارجنٹائن

امریکہ اور برطانیہ کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم نہ کرکے منافقت کررہے ہیں‘ ...

پیرس(آن لائن) ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنینڈز نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم نہ کرکے منافقت اور دوغلا پن کررہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ عالمی طاقتیں جب ملکی سالمیت اور خودمختاری کی بات کرتی ہیں تو انہیں ہر ایک کیلئے اس کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کا احترام کرنا ہر ملک کیلئے ضروری ہوتا ہے جبکہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک اس اصول کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر