انڈیکس 110پوائنٹس گر گیا سرمایہ کاری میں 48ارب روپے کی کمی

انڈیکس 110پوائنٹس گر گیا سرمایہ کاری میں 48ارب روپے کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                   کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو اتار چڑھاو¿ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 27200کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں47ارب88لاکھ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت24.10فیصد کم جبکہ58.80فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27045پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27366 پوانٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم بعد ازاں مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دیئے جانے کے بعدتیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس110.16پوائنٹس کمی سے 27148.52 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے128کے کمپنیوں کے بھاو¿ میں اضافہ217کمپنیوں کے بھاو¿ میں کمی جبکہ24کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں47ارب 88کروڑ 27لاکھ 71 ہزار 126 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر65 کھرب44ارب13کروڑ41لاکھ 42ہزار 947 روپے ہوگئی ۔جمعرات کوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ52لاکھ 49ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت29پیسے اضافے سے17.43روپے اورلافریج پاک کی سرگرمیاں 99لاکھ 58ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سے11.13روپے ہوگئی ۔
۔کے ایس ای 30انڈیکس142.12پوائنٹس کمی سے 19339.15پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس265.60پوائنٹس کمی سے45210.36جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس113.06پوائنٹس کمی سے 20275.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -