مصر میں عسکریت پسند وں سے جھڑپ میں بر یگیڈیئر جنرل اور ایک کرنل جاں بحق

مصر میں عسکریت پسند وں سے جھڑپ میں بر یگیڈیئر جنرل اور ایک کرنل جاں بحق

 قاہرہ(ثناء نیوز) مصر میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں بریگیڈیئرجنرل اور ایک کرنل جاں بحق ہوگئے جبکہ اس جھڑپ میں5 جنگجو بھی مارے گئے۔مصری وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع قلوبیا صوبے میں فورسز نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک بریگیڈیئر جنرل اور ایک کرنل مارے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی تنظیم انصاربیت المقدس گروپ کے5 جنگجوؤں کو بھی ہلاک کر دیا۔ القاعدہ کی تنظیم انصاربیت المقدس گروپ نے اس سے پہلے بھی بعض سیکیوٹی فورسزپرحملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔وزارت کے مطابق قاہرہ سے30 کلو میٹردورنیل ڈیلٹا کے علاقے القنطر الخیریہ میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہونے والے افسر بم ڈسپوزل کے ماہرتھے جبکہ جنگجوؤں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر قاہرہ شہر میں بنی سیاف یونیورسٹی کے باہر اخوان المسلمون کے طلبا اور پولیس اہلکاروں کے مابین ہونیوالی ایک جھڑپ میں اخوان المسلمون کے رہنما کا ایک 15سالہ بیٹاجاں بحق ہو گیا، 2 ہزار کے قریب مظاہرین نے پتھراؤکیا،آگ کے گولے پھینکے جس پر پولیس نے ا?نسو گیس کے شیل فائر کیے جس دوران لڑکا مارا گیا جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر