فلم ”مردانی“ میں رانی مکھر جی پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں

فلم ”مردانی“ میں رانی مکھر جی پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں
فلم ”مردانی“ میں رانی مکھر جی پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی کہ فلم مردانی کی پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے۔ یش راج فلم کے بینر تلے بنائی جانیوالی اس فلم کے پروڈیوسر ادیتہ چوپڑا ہیں جب کہ ہدایات پردیپ سرکار دے رہے ہیں ۔فلم ”مردانی“ کی شوٹنگ ان دنوں سینٹرل کمرشل زون دہلی اور چترنجن پارک ساو¿تھ دہلی میں کی جارہی ہے ۔ اس فلم میں رانی مکھر جی ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائت پر جاری کی جانے والی فلم کی پہلی تصویر میں اداکارہ کو پولیس افسر کی یونیفارم میں دکھایا گیا ہے اور جاری کی جانیوالی اسی موقع پر بنائی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کچھ دن قبل اداکارہ پر اس فلم کا ایک سین جس میں انھیں موٹر سائیکل پر سوار دکھایا گیاہے اور وہ ایک ملزم کاتعاقب کررہی ہیں بھی عکس بند کیا جاچکا ہے ۔

 رانی مکھر جی کا کہا کہنا ہے کہ اب تک فلموں میں درجنون کردار ادا کرچکی ہوں اور فلم مردانی کی شوٹنگ سے حقیقی طور پر لطف اندوز ہورہی ہوں ایک انٹروویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی اب تک ریلیز ہونے والی فلموں میں ایک شرارتی لڑکی سے لے کر سنجیدہ لڑکی تک کے کردار کیے ہیں میری خواہش تھی کہ کسی ایسی فلم میں بھی کام کروں جو ایکشن نے بھر پور ہو اور میرے کردار کے گرد ہی گھومتی ہوں یشراج فلمز کے بینر تلے بنائی جانیوالی فلم ”مردانی“ میں مجھے خود کو ایکشن میں دکھانے کا موقع مل رہا ہے ۔

مزید : کلچر