گلوکار مصطفی زاہد کوئٹہ کے سپورٹس فیسٹیول میںپرفارم کریں گے

گلوکار مصطفی زاہد کوئٹہ کے سپورٹس فیسٹیول میںپرفارم کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار مصطفی زاہد کوئٹہ کے سپورٹس فیسٹیول میںپرفارم کریں گے جو 22 مارچ کو ہوگا جس کے بعد وہ 24 مارچ کو پشاور میں شو کریں گے۔ ”پاکستان“ سے ملاقات میں مصطفی زاہد نے بتایا کہ ان دنوں میں زیاہ شوز ہی کررہا ہوں جہاں میرے سارے گانے ہی پسند کئے جاتے ہیں لیکن بہت سے نوجوان ”عاشقی ٹو“ کے گانے ”بھلا دینا“ کی فرمائش کرتے ہیں۔ مجھے بھی یہ گانا بہت پسند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ”راگنی ایم ایم ایس 2“ میں بھی میرا ایک گانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایکتا کپور کی فلم ”ولن“ کے لئے گانا گا چکا ہوں جسے جون میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -