پی ٹی وی لاہورکرنٹ افئیرز کے پروگرام ” کارجہاں“ کی ریکارڈنگ

پی ٹی وی لاہورکرنٹ افئیرز کے پروگرام ” کارجہاں“ کی ریکارڈنگ

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور سنٹر میں گزشتہ رات کرنٹ افئیرز کے پروگرام ً کارجہاں ً کی ریکارڈنگ کی گئی۔پروگرام میں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور صارف عدالتوں کے کردار کو زیر بحث لایا گیا۔پروگرام میں صارفین کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر توجہ دی گئی۔پروگرام کارجہاںاپنے موضوعات کی انفرادیت اور شرکاءکے انتخاب کے باعث عوامی حلقوں میں خصوصی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔پروگرام میں نہ صرف عام آدمی کے مسائل کو موضوع بحث بنایا جاتا ہے۔ بلکہ اس سلسلے میں عوام کو قانونی مشاورت بھی دی جاتی ہے۔پروگرام کارجہاں کے میزبان شہباز نعمت تتلہ ، پروڈیوسر مبشرہ سلطان اور ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد امجد شاہین ہیں۔ جو کہ پی ٹی وی کے شعبہ حالات حاضرہ کے انچارج بھی ہیں۔پروگرام کارجہاں اپنے contentریسرچ ، ہوم ورک اور ٹیم ورک کی وجہ سے عوام کے اندر روز بروز مقبولیت پانے لگا ہے۔

مزید : کلچر