پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگا

پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شاہ فےصل کرکٹ گراﺅنڈ پر ہوگا۔ کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مارچ تھی۔ اب تک 100 سے زائد کلبوں نے کاغذات جمع کروا دئیے ہےں اور اب کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 مارچ کر دی گئی ہے۔ چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ نے کہا ہے کہ اس کے بعد کسی بھی ٹیم کو حصہ لےنے کی اجازت نہےں دی جائے گی۔ وےٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ اور ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد عامر کیبلز کا کرکٹ کے فروغ کےلئے ایک اور قدم کلب کرکٹ چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا فےصلہ عامر کیبلز کے سی ای او اور شاہ فےصل کرکٹ کلب کے صدر عامر الیاس بٹ نے کلب کرکٹ چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا فےصلہ کیا ہے۔ جس کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شاہ فےصل کرکٹ گراﺅنڈ پرہوگا۔ جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلےے گئے ہےں۔