پاک انگلینڈ ڈس ایبلڈ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز آج ہو گا

پاک انگلینڈ ڈس ایبلڈ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز آج ہو گا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز آج سے دبئی سپورٹس سٹی میں ہو گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاک انگلینڈ ڈس ایبل ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پہلا ایک روزہ میچ 24 مارچ، دوسرا 27 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 40 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 2012ءمیں کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز پاکستانی ٹیم نے جیتی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی