حکومت ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، رانا مجاہد

حکومت ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، رانا مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (آن لائن) حکومت ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ہاکی کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے ضلعی سطح پر ٹورنامنٹ کروائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا کہ سرگودھا کی مٹی بڑی زرخیز ہے اس نے متعدد کھلاڑی قومی ٹیم کو دیئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں کھیلتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن سرگودھا میں ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی اور مستقبل میں نیشنل اور انٹرنیشنل میچ کروانے کیلئے سرگودھا کے گراؤنڈ انتہائی مفید ہے انہوں نے کہا کہ جب سے ہاکی فیڈریشن کی بھاگ دور سنبھالی ہے اس وقت سے ملک بھر کے چاروں صوبوں میں ہاکی کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ضلعی سطح کیساتھ ساتھ سکول لیول پر بھی ہاکی کو فروغ دیا جاسکے جس کے بعد ہی ضلعی سطح سے ٹیلنٹ ابھر کر سکتا ہے اس موقع پر رانا مجاہد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہاکی کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں جس کے باعث ہاکی کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں انہو ں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی وہ ہاکی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔