پاکستان کیلئے بھارت کو شکست دینا آسان نہیں کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنا ہوگی سابق کرکڑز

پاکستان کیلئے بھارت کو شکست دینا آسان نہیں کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کانٹے دار ثابت ہوگا جو ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی وہ جیت جائے گی لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ میچ بہت اہمیت کاحامل ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کیا وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے کیونکہ بھارت سے مقابلہ ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ٹیم کو فیلڈنگ اور باﺅلنگ کے شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے سابق کرکٹر محسن حسن نے کہا کہ پاکستان کے لئے بھارت کو شکست دینا آسان نہیں ہے جو ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے گی اس کی جیت کے امکانات زیادہ ہوں گے سابق باﺅلر سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستان پر اس میچ کا پریشر ہے اور اس پریشر سے نکلنا بہت ضروری ہے ساﺅتھ افریقہ سے وارم اپ میچ میں شکست سے پاکستان کو دلبرداشتہ ہو نے کی ضرورت نہیں ہے بھارت کے خلاف تمام کھلاڑیوں کو یک جان ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیاءکپ جیسی پرفارمنس دینے کی ضرورت ہے اس میچ میں کامیابی سے پاکستان کو ایونٹ میں فا ئدہ ملے گا اور اگلے میچ بھی پاکستان جیت جائے گا باسط علی اور راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ پرفارمنس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آج پاکستان بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا اور پوری قوم اس خوشی کی منتظر ہے اور امید ہے کہ آج پاکستانی ٹیم پوری قوم کو بھارت کے خلاف جیت کا تحفہ دیگی۔