پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن کا کنونشن 5اور6 اپریل کو ہو گا

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن کا کنونشن 5اور6 اپریل کو ہو گا

 لاہور(پ ر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے 5-6اپریل کو کنونشن سینٹر میں ڈاکٹرز کے دو روزہ عالمی کنونشن کا اعلان کیا ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے تین ہزار سے زائد ڈاکٹرز شریک ہوں گے مظفرا ٓبادمیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اقبال خان کو کنونشن کنویئر مقرر کیا گیا ہے جمعرات کو کنونشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلا س میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور کنونشن پروگرام اور سائینٹیفک سیشنز کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی۔

۔

۔

۔

۔

۔

پروفیسر محمد اقبال خان نے کہا کہ کنونشن میں مختلف سائینٹیفک موضوعات،میڈیکل ریسرچ، طبی تعلیم اور طبی اخلاقیات کے موضوعات پر 18متوازی سیشنز منعقد ہوں گے جبکہ خواتین کے لئے تین علیحدہ سیشنز بھی پروگرام کا حصہ ہیںکنونشن میں ملک بھر سے تین ہزار سے زائد ڈاکٹرز کی شرکت متوقع ہے جبکہ بیرون ملک سے بھی شعبہ طب کی نامور شخصیات کنونشن سے خطاب کریں گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ اہلیت کو بڑھانے ، طبی اخلاقیات کو فروغ دینے اور ڈاکٹرز کے درپیش مسائل کے حوالے سے پیما کا یہ دو روزہ کنونشن اہم سنگ میل ثابت ہو گا6موضوعات پر ورکشاپس بھی کنونشن کا حصہ ہوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1