امریکی سفیر کا قادیانیوں کی حمایت میںبیان مذہبی معاملات میں مداخلت ہے،عبدالحفیظ مکی

امریکی سفیر کا قادیانیوں کی حمایت میںبیان مذہبی معاملات میں مداخلت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی نے امریکی سفیر کی طرف سے قادیانیوں کی حمایت میں بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم اور ختم نبوت کے منکر ہیں لہٰذا امریکی سفیر کا قادیانیوں کی حمایت مےں بیان آئین کا مذاق اڑانا ، پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے حکومت پاکستان امریکی سفیر کے اس بیان پر سختی سے نوٹس لے ، انہوں نے کہا کہ امریکہ قادیانیوں کی سرپرستی کرنے کی بجائے اُن کو پاکستان کے آئین کا پابند بنائے کیونکہ پاکستان کے آئین و قانون میں متفقہ طور پر غیر مسلم ہیں لیکن قادیانی چالیس سال سے اس آئین وقانون کو نہ مان کر غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ آئین و قانون کے دائرہ مےں رہتے ہوئے پرامن طریقہ پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسلِ نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ پوری دنیا میں سرانجام دیتی رہے گی۔