بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونا تحریک انصافکی کامیابی ہے،اعجاز چودھری

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونا تحریک انصافکی کامیابی ہے،اعجاز ...

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحرےک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی اور جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ضلع نارووال اور تحصیل شکرگڑھ سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اعجازاحمدچوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، امن وامان کی صورتحال بدسے بدتر ہوتی جا رہی ہے پنجاب میں ڈاکو راج ہے اورغریبوں کی بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں صوبے میں چوریاں ، ڈاکے ، اغواءاور ریپز کے کیسز میں خوف ناک حد تک اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے پنجاب کا حکمران ٹولہ محض جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہے تحریک انصاف عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے ہرفورم پر آواز بلند کررہی ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حکومت کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا اختیارات الیکشن کمیشن کو ملنا جمہوری قوتوں کی فتح ہے صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کامقررہ وقت سے پہلے ضروری قانون سازی مکمل کرے تاکہ 15 نومبر سے پہلے ہی نچلی سطح پر بلدیاتی انتخابات ممکن ہو سکیں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے اصولی موقف کی تائید کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونا تحریک انصا ف کی اہم کامیابی ہے ملاقات کرنے والوں میں رانا طارق جمشید، چوہدری مختار بھولا، رانا لال بادشاہ، ڈاکٹر آصف خان، چوہدری جاوید قمر، وجیہہ اکرم ،رضوان خان اور عرفان خان شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1