ایونیو ون میں تجاوزات قائم کرانے پر افسران کو مختلف سزائیں

ایونیو ون میں تجاوزات قائم کرانے پر افسران کو مختلف سزائیں

لاہور(اپنے نمائندہ سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سرکاری ملازمین کے لئے شروع کی جانے و الی رہائشی سکیم ایل ڈی اے ایونیو( ون) میں شامل موضع بھوپتیاں کے خسرہ نمبروں 23اور 660میں تجاوزات کروانے کی ذمہ داری ثابت ہونے پر سپیشل اسسٹنٹ گریڈ 17غلام نبی ساجد کی گریڈ 16میں تنزلی کر دی ہے‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ گلریز رب اور پٹواری اقبال کی 5سال کی سروس ضبط کر لی ہے‘ سابقہ اسٹیٹ افسر وقاص نور جن کا کنٹریکٹ اگست 2012ءمیں ختم ہو چکا ہے ‘ کے کنٹریکٹ میں دوبارہ کبھی توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصغر علی کو ان کے خلاف عائد شدہ الزامات سے بری کر دیا ہے -

مزید : میٹروپولیٹن 1