مسلم لیگ (ق) کے رہنماﺅں کی صحافیوں کے دھرنے میں شرکت

مسلم لیگ (ق) کے رہنماﺅں کی صحافیوں کے دھرنے میں شرکت

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے سینئر مرکزی راہنما چودھری پرویز الہٰی کی ہدایت پر مسلم لیگ کے راہنماﺅں نے صحافی برادری کی طرف سے دیئے جانے والے دھرنے میں شرکت کی اور کہا کہ مسلم لیگ صحافی برادری کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے ، دھرنے میں شریک صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام ، قومی مفادات و انسانی حقوق کے تحفظ میں صحافی برادری نے ہر موقع پر جان و مال کی قربانیاں دیں، انہوں نے کہاکہ صحافی برادری کے معاشی و سماجی تحفظ کے لیے قانون سازی سمیت تمام اقدامات بلا تاخیر بروئے کار لائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی کے لیے انہیں ایک بہترین اور محفوظ ماحول مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ماجدہ زیدی نے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کرانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ، سجاد بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما چودھری پرویزالہٰی نے اپنے دو ر حکومت میں صحافیوں کی ویلفیئر کے لیے تاریخی اقدامات کیے جن میں صحافی کا لونیوں کی تعمیر کے ذریعے ہر صحافی کے ذاتی چھت کے خواب کو عملی تعبیر دی سہیل چیمہ نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان مسلم لیگ ان کے ساتھ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1