مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کریں گے،ظفر اقبال

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کریں گے،ظفر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)میو ہسپتال ایکسیڈینٹل اینڈ ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ کے تقریبا400ملازمین کا اجلاس زیر صدارت ظفر اقبال نیشنل ٹریڈ یونین آفس میں منعقد ہوا اجلاس سے محمد جاوید چوہان ،تنویر بھٹی اور دیگر ملازمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال کے ایمرجنسی ملازمین کو 21ماہ سے 50SEMSفیصد ایڈوانس نہیں دیا گیا جس کی ڈائریکشن لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے دی ہوئی ہے کہ ایک ماہ میں ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ کے 512ملازمین کو SEMSکےتحت ملنے والا 50فیصد ایڈوانس دیا جائے مگر تاحال سیکرٹری صحت نے کوئی فیصلہنہیں کیا اور اگر ایک ہفتہ تک ایمرجنسی ملازمین کو 50فیصد ایڈوانس نہ دیا گیا ایمرجنسی کے ملازمین ہڑتال کردیں گے اور ان کے ساتھ لاہو کی تمام ٹریڈ یونین بھی ہوںگی۔