سر بمہر کئے جانے والے میڈ یکل سٹور ڈی سیل کر دیے گئے

سر بمہر کئے جانے والے میڈ یکل سٹور ڈی سیل کر دیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)ڈرگ یونٹ نے چند روز جیل روڈ اور گنگارام ہسپتال کے سامنے چھاپے مار کر سیل کی گئیں یونس مناکی تینوں میڈیکل فارمیسیاں ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں سروسز ہسپتال کے سامنے انڈر پاس میں واقع یونس یونس منا کے پاک میڈیکل سٹور، گنگارام ہسپتال کے سامنے واقع زین فارمیسی اور نیو فاطمہ جناح میڈیکل سٹور پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار چودھری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کے جعلی نشہ آور ٹیکے، بغیر ورائٹی ادویات غیر معیار کی سمگل شدہ ادویات، اور ممنوعہ ٹیکے برآمد کئے جس پر تینوں میڈیکل سٹور سیل کر دیئے گئے گزشتہ روزتینوں سٹوروں کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس پر علاقہ کے ڈرگ انسپکٹر نے فوری طور پر تینوں سٹوروں کو ڈی سیل کر دیا اس حوالے سے سپیشلسٹ پروٹیکشن کونسل پاکستان کے پروفیسر حاجی غلم حسین میاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو مرتبہ مذکورہ سٹورز پہلے بھی سیل ہوئے ڈرگ کورٹ کے فیصلے کو عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کروں گا۔