سپیرئیر گروپ آف کالجزکے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

سپیرئیر گروپ آف کالجزکے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)سپیرئیر گروپ آف کالجز( یونیورسٹی کیمپس) راﺅند روڈ کے زیر اہتمام Emerging Engineering and Technologiesکے اعنون پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تقریب میںاساتذہ اکرام، طلبہ و طالبات اورEngineering and Technology سے تعلق رکھنے والے لوگوںکی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر آپریشنز سپیرئیر گروپ آف کالجز چوہدری عبدالخالق نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنز سپیرئیر گروپ آف کالجز چوہدری عبدالخالق نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد پاکستان کے طلبہ اور طالبات میں Engineering and Technology کے بارے میںشعور پیدا کرنا اور ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ہے اور اس کے علاوہ پاکستان کو توانائی انجنرنگ اور تیکنالوجی کے حوالے سے upgradeکرنا ہے ۔ کانفرنس میں 200سے زائد ریسرچرز نے شرکت کی اور 140پیپرز پڑھے گئے۔تاکہ دنیامیں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں ۔ یہ کانفرنس نہ صرف سپیرئیر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بلکہ پورے پاکستان کے طلبہ و طالبات کے لیے اہمیت کی حامل ہو گی۔ یہ طلبہ و طالبات نہ صرف پاکستان میں اپنا نام روشن کریں گے بلکہ اپنی محنت اور کوششوں سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اور ان کے علاوہ چوہدری شیر علی صوبائی وزیر توانائی،رانا ارشد ایم پی اے ، عاصم حسین صدیقی ڈائریکٹر کراچی الیکڑک کمپنی ،طاہر بشارت چیمہ پریزیدنٹ IEEEP اور ڈاکٹر مختار احمد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اور انہوں نے سپیرئیر گروپ آف کالجز کی کاوشوں کو سراہا اور انہوں نے مزیدکہا کہ سپیرئیر گروپ آف کالجز پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے جو کہ پاکستان کے لیے خوش آئند بات ہے اور آخر میں ڈائریکٹر آپریشنز سپیرئیر گروپ آف کالجز چوہدری عبدالخالق نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور مہمانان خصوصی کو شیلڈز پیش کیں۔