نیپال کے سفیر بھارت راج پاﺅڈال کی وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی سے ملاقات

نیپال کے سفیر بھارت راج پاﺅڈال کی وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی سے ملاقات

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) پاکستان میں متعین نیپال کے سفیر بھارت راج پاﺅڈال ( Bharat Raj Paudyal) گذشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) محمد اکرم خاں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں تعلیمی شعبہ کے حوالے سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصا انجینئرنگ کے میدان میں باہمی تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وائس چانسلر نے یوای ٹی میں ریسرچ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اورانرجی کے بحران کے حل میں یو ای ٹی کی کوششوںسے انہیں آگاہ کیا۔ نیپالی سفیر نے یو ای ٹی میں زیر تعلیم نیپالی طلبہ سے بھی ملاقات کی۔ اور انہیں فراہم کی گئی سہولتوں پر وسی کا شکریہ اداکیا۔ نیپالی سفیر نے کہاکہ انجیئرنگ کے میدان میں یو ای ٹی پاکستان کا صف اول کا ادارہ ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک کے طلبہ یہاں سے استفادہ کررہے ہیں۔ وی سی نے نیپالی سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر انٹر نیشنل سٹوڈنٹس افئیرز کے ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4