حامدیہ رضویہ پبلک ہائی سکول کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

حامدیہ رضویہ پبلک ہائی سکول کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) حامدیہ رضویہ پبلک ہائی سکول‘ عمر روڈ‘ کرشن نگر‘ اسلام پورہ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سنٹرل کالج آف کامرس‘ پونچھ روڈ‘ لاہور‘ پاک گرائمر گرلز ہائی سکول‘ تاج باغ‘ لاہور‘ پرائم ایجوکیشن سکول سسٹم‘ سرشار ٹاؤن‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ چک نمبر41‘ فیروز والاکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد400تھی ۔