دو روزہ ورکشاپس

دو روزہ ورکشاپس

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام دو ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلی ورکشاپ"Rational Emotive Behavior Therapy"کے عنوان پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ریشنل لیونگ سنگاپور صائمہ سلیمان نے کروائی جبکہ دوسری ورکشاپ ”نشہ استعمال کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ محرکاتی انٹرویو کے طریقے“ پر انٹرنیشنل سوشل ویلفئیر کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اینڈریو حامد نے کرائی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعدادموجود تھی ۔ ورکشاپس زیر تربیت ماہرین نفسیات کے لئے جدید طریقہ علاج میں مہارت حاصل کرنے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ ڈائریکٹر سمیت فیکلٹی ممبران نے دونوں ماہرین کو اپنے بہترین تجربات اور علم سے طلبہ کو مستفید کرنے پر سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4