آن لائن مانیٹرنگ سسٹم سے امتحانی سنٹروں میں امن و امان یقینی بنایا ، نصراللہ ورک

آن لائن مانیٹرنگ سسٹم سے امتحانی سنٹروں میں امن و امان یقینی بنایا ، نصراللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کے بدولت صوبہ بھر کے امتحانی سنٹروں میں امن و امان کو یقینی بنایا گیا ہے۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے بہترین انتظامات کی بدولت امتحانات کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ چئیرمین انٹر بورڈ کمیٹی نصراللہ ورک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خاتمے میں بہت کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ کارکردگی میں بہتری لانے کےلئے سٹاف ٹرینگ کا آغاز کر رہے ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات میں بوٹی مافیا پر قابو پاتے ہوئے بہت پیش رفت کی گئی جسکے نتیجے میں صوبہ بھر میں 124یو ایم سی کیس بنائے گئے،لاہور میں 41،بہالپور 6، ڈی جی خان3،فیصل آباد 18،سرگودھا 7،ساہیوال 9،گوجراوالہ9،ملتان13جبکہ راولپنڈی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے 18یوایم سی کیس بنائے گئے۔امتحانات کے دوران بھرپور انسپکشن کی گئی۔ آ ن لائن مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں چئیرمین انٹر بورڈ کمیٹی و لاہور بورڈ چئیرمین کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے امتحانی سنٹروں کے گردونواح میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال بارے سپرٹنڈنٹ آئن لائن آگاہ کر سکتا ہے جس سے بیک وقت معتلقہ ڈی سی او،ڈی پی او،محکمہ ایجوکیشن سمیت معتلقہ بورڈ کے افسران مطلع ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ لاہور کے 4لاکھ 31 ہزارسمیت صوبہ بھر کے21لاکھ 42ہزار طلباءامتحانات دے رہے ہیں۔امتحانات کے دوران سنٹرون میں موجود بورڈ کے اعلیٰ افسر کو مجسٹریٹ پاور دی جا چکی ہیں جو بوٹی مافیا سمیت دیگر صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسعتمال کر سکتا ہے۔لاہور ڈویثرن میں 772امتحانی سنٹر قائم کئے گئے جبکہ صوبہ بھر میں 37سو سے ذائد امتحانی سنٹروں میں سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔سٹاف ٹرینگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ امتحانات سے قبل سنٹروں میں فرائیض سر انجام دینے والے عملے کی ٹرینگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ بوٹی مافیا کے خاتمے کے لئے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں اور مستقبل قریب میں بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔