چا تتی سنگھ پورہ 35 بے گناہ سکھ کشمیریوں کی ہلاکت

چا تتی سنگھ پورہ 35 بے گناہ سکھ کشمیریوں کی ہلاکت


لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنا ئزر پنجاب طارق احسان غوری گلبر گ میں منعقد ہوا۔ اِجلاس میں چاتتی سنگھ پورہ کشمیر میں بھار تی غا صب افواج کے ہاتھوں 35بے گناہ سکھِ شہریوں کی یاد مناتے ہوئے اسےِ ظلم وستم کی اندھیر نگری میں بھارتی افواج کی جانب سے وحشیانہ کاروائی قرار دیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئیطارق احسان غوری نے کہا کہ کشمیر صوفیا اور اولیا ء کی سر زمین ہے ۔اور یہاں بسنے والے مظلوم اور محکوم کشمیریوں کو جبراًغلام بنانے کیلےئے بھارت 66سالوں سے جبروستم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔کشمیر میں بسنے والے کسی بھی شہری کی زندگی جا ن و مال اور عزت وآبرو محفوظ نہیں ۔سیکولرازم کے نعرے لگانے والوں کے مسلمانوں،سکِھوں اور اقلتیو ں پر بے پناہ ظلم و ستم نے ٓن کے اصل چہروں سے نقاب ہٹا دیا ہے ۔ہم چاہتی سنگھ پورہ میں بے گناہ مارے جانے والے 35سِکھوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس درندگی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انشاء اللہ ظلم و ستم یہ سیاہ رات جلد ختم ہوگی اور کشمیر میں بسنے والے تمام کشمیریوں کو آزادی ،امن اورخوشحالی دیکھنا نصیب ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4