اپوزیشن ہمیں قومی مفادکے بارے میں درس نہ دے،کامران مائیکل

اپوزیشن ہمیں قومی مفادکے بارے میں درس نہ دے،کامران مائیکل


لاہور(پ ر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہمیں قومی مفادکے بارے میں درس نہ دے ہم پھونک پھونک کرقدم اٹھا رہے ہیں کیونکہ اس نازک وقت میں ہمارا ملک غلطیوں کامتحمل نہیں ہوسکتاحاسد اپوزیشن کو حکومت پربیجاتنقید کی آڑ میں پاکستان کے بعض حساس معاملات اچھالنا زیب نہیں دیتاہم قومی معیشت کی مضبوطی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کاراستہ ہموار کرنے کیلئے کوئی شارٹ کٹ استعمال نہیں کریں گے ڈیڑھ ارب ڈالر کے سلسلہ میں اپوزیشن کی افواہوں پرکوئی کان دھرنے کیلئے تیار نہیں ہے معیشت کی بحالی درحقیقت وزیراعظم میاں نوازشریف کے تجربات اورمشاہدات کانتیجہ ہے اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کاسبزہلالی پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔امن کی آرزوہماری کمزوری نہیں طاقت ہے ،وزیراعظم میاں نوازشریف خطرات پرقابوپانااور ہرچیلنج سے بااحسن نمٹناجانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن پاکستان کوبابائے قوم ؒ کے افکار کاآئینہ داربناناہماری سیاست کامحور ہے ہمیں پاکستان کاوقار،استحکام اوردفاع ہرشے سے زیادہ مقدم ہے اپوزیشن کے دباؤپرقومی مفادات بلڈوز اوراہم ریاستی رازفاش نہیں کئے جاسکتے افسوس اپوزیشن کوحالات کی نزاکت کاادراک اوراحساس تک نہیں ہے کامران مائیکل نے اپوزیشن قیادت کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خداراجوش نہیں ہوش کامظاہرہ کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4