بھگت سنگھ فریڈم فائیٹر کی یاد میں سیمینار آج ہو گا

بھگت سنگھ فریڈم فائیٹر کی یاد میں سیمینار آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ سرپرست اعلیٰ بھگت سنگھ میموریل فاﺅنڈیشن پاکستان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ فریڈم فائیٹر کی یاد میں 21مارچ آج بروز جمعتہ المبارک 10بجے کراچی شہدا ہال میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم انقلابی فریڈم فائیٹر بھگت سنگھ کی 83ویں برسی کے موقعہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ جس سے جسٹس (ر) ملک سعید حسن، جسٹس (ر) فخر النساءکھوکھر، شفقت محمود چوہان صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، احسان وائیں سیکرٹری جنرل اے این پی، رانا ضیاءعبدالرحمان ایڈووکیٹ سابق صدر لاہور بار، راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار محمد طاہر قصوری سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار، جلیل احمد خان اوٹھی ایڈووکیٹ، این اے بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، رانا محمد زاہد خان ایڈووکیٹ، اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ، قمر انجم انقلابی ایڈووکیٹ، غلام اللہ خان جوئیہ، امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاﺅنڈیشن، صوفی طفیل ندیم، سید عباس شاہ، سید حسن ایوب نقوی، شاہدہ جبیں، امان اللہ خاں سابق صوبائی وزیر سیٹھ بشیر احمد، عبداللہ ملک، کامریڈ شفیق احمد شفیق، خالد بٹ اور دیگر اظہار خیال کریں گے جبکہ نامور گلوکار سردار جسی سنگھ لائلپوری اور استاد رفیع خان بھگت سنگھ کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین پیش کریں گے۔