حکمران حقائق مسخ اور عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،اشرف بھٹی

حکمران حقائق مسخ اور عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،اشرف بھٹی


لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران حقائق مسخ اور باشعورعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے پاکستان کوجوڈیڑھ ارب ڈالر ملے اس حوالے سے حکومت کی طوطاکہانی میں کوئی صداقت نہیں حکمرانوں میں لیاقت ،استقامت اورصداقت کافقدان ہے ،جھوٹ کی عمرہرگزطویل نہیں ہوتی حکمران اپنے پیروں پرکلہاڑی ماررہے ہیں،ان کی ہرچال الٹی پڑرہی ہے میڈیا پرمعیشت بارے جعلی اعدادوشمار پیش کرکے عوام کوبیوقوف نہیں بنایاجاسکتاوہ نادرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزیدکہا کہ بیچارے عوام کے پاس چادرہے اورنہ چاردیواری جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف ایک دن میں کئی بارلباس تبدیل کرتے ہیں وزیراعظم نوازشریف فوٹوشوٹ کاشوق پوراکرنے کیلئے سرکاری پیسے کاضیاع کررہے ہیں بدامنی اوربحرانوں سے دوچارملک کے وزیراعظم کوبار بار لباس تبدیل کرنے کاوقت کس طرح مل جاتا ہے حکمران خارجہ پالیسی کی آڑمیں دوسرے ملکوں کے حکمرانوں سے ذاتی تعلقات استوارکررہے ہیں،یہ صورتحال پاکستان کیلئے سودمند نہیں حکومت کے اقدامات اورانتظامات سے امن وامان کی صورتحال سنبھلنے کی بجائے مزید ابترہوگئی ایک طرف حکمران مذاکرات کیلئے طالبان کی منت سماجت کررہے ہیں اوردوسری طرف آپریشن کاعندیہ دیا جارہا ہے.

انہوں نے کہا کہ حکومت کا پوائنٹ آف ویوبار بارکیوں بدلتا ہے ،حکمرانوں کی دورنگی اورکوتاہ اندیشی نے قیام امن کاخواب چکناچورکردیا ۔حکمرانوں کودوکشتیوں کے سوارکاانجام فراموش نہیں کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اصولی سیاست کی بجائے وصولی سیاست شروع کردی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4