مقدمہ قتل میں ملزم کو عمر قید، 5لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

مقدمہ قتل میں ملزم کو عمر قید، 5لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم آصف کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے ۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزم گلبرگ میں چوکیدار ی کا کام کرتا تھا تاہم اس پر الزام تھا کہ اس نے محمد وقاص جس نے چائے کی دکان بنا رکھی تھے کومعمولی بات پر فائر نگ کر کے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ گلبرگ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4