بینک نا دہندہ ریفرنس ،گواہان شہادتوں کےلئے 27مارچ کو طلب

بینک نا دہندہ ریفرنس ،گواہان شہادتوں کےلئے 27مارچ کو طلب

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے 8کروڑ روپے بینک کے نا دہندہ ریفرنس میں ملوث ملزم شیخ محمد افضل وغیرہ میں گواہان کو شہادتوں کے لئے 27مارچ کو عدالت میں طلب کر لیا ۔نیب نے شیخ محمد افضل اور دیگر ساتھیوں کے خلاف ریفرنس بنا کر عدالت میں جمع کر ا رکھا تھا ۔گزشتہ روز سماعت کے بعد احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس میں 27مارچ کو شہادتوں کے لئے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے زر مبادلہ میں 3کروڑ کے ریفرنس میں ملوث ملزم محمد اسد کامران اور دیگر ساتھوں میں شہادتوں کے لئے گواہان کو عدالت میں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔نیب نے مذکورہ ملزم اور دیگر ساتھیوں کے خلاف زرمبادلہ میں فراڈ کا ریفرنس نیب عدالت میں جمع کرا رکھا تھا ۔گزشتہ روز سماعت کے بعد احتساب عدالت نے شہادتوں کےلئے گواہان کو 26مارچ کو طلب کر لیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4