مختلف مقدمات،سابق مینجرحبیب بینک سمیت متعدد افراد کو قید وجرمانے کی سزائیں

مختلف مقدمات،سابق مینجرحبیب بینک سمیت متعدد افراد کو قید وجرمانے کی سزائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) سپیشل جج برائے بینکنگ جرائم نے بدعنوانیوں کے مختلف مقدمات میں ملوث حبیب بینک کے سابق مینجر سمیت متعدد افراد کو قید وجرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں۔ فاضل عدالت نے مالی بے ضابطگیوں پر حبیب بینک کے سابق افسر علاﺅ الدین اور محمد حنیف کو ایک مقدمے میں چودہ چودہ سال قید اور اٹھارہ اٹھارہ لاکھ روپے جرمانے جبکہ دوسرے مقدمے میں چودہ چودہ سال قید اور بارہ بارہ لاکھ روپے جرمانے کی سز اکا حکم سنایا ہے ۔ فاضل عدالت نے ایک اور مقدمے میں ملوث حبیب بینک کے سابق مینجر مختار حسین کو تا برخاست عدالت قید اور سترہ ہزار روپے جرمانے کی سز اکا حکم سنایا ہے۔ علاوہ ازیںعدالت نے یو بی ایل کے سابق ملازم اورنگزیب کو بھی تا برخاست عدالت قید کی سزا جبکہ بشیراں مائی کو دو ماہ قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقدمات درج کئے تھے ۔