وزیراعلیٰ کاسابق آئی جی پولیس پنجاب جہانزیب برکی مرحوم کے گھر جاکرسوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ کاسابق آئی جی پولیس پنجاب جہانزیب برکی مرحوم کے گھر جاکرسوگوار ...


لاہور(پر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف آج ڈیفنس میں سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب جہانزیب برکی مرحوم کے گھر گئے۔وزیراعلیٰ نے سابق آئی جی جہانزیب برکی کے انتقال پر سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مرحوم جہانزیب برکی کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہانزیب برکی ایک فرض شناس،قابل اور ایماندار پولیس افسر تھے ۔صوبے میں امن وامان کے قیام اورجرائم کے خاتمے کیلئے جہانزیب برکی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بعدازاں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سابق بیور کریٹ ہمایوں فرشوری کے گھر بھی گئے اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی

مزید : علاقائی