بھارت،امریکہ اسرائیل آئی ایس آئی کو کمزور کرنےکی تگ و دو میں لگے ہیں

بھارت،امریکہ اسرائیل آئی ایس آئی کو کمزور کرنےکی تگ و دو میں لگے ہیں

لاہور(لیڈی رپورٹر)عابدہ حسین ، ریٹائرڈ جسٹس نا صرہ جاویداقبال ،صائم علی دا دا نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کے خلاف شوشے چھوڑے جاتے ہیں، امریکہ کو ثبوت سامنے لانے چاہیں ،یہ خبر بے بنیاد ہے ۔ملک کوپہلے ہی بے شمار مسا ئل کا سا منا ہے ،اس طرح کی خبروں سے مزید انتشار نہ پیدا کیا جا ئے ۔مشرف کا نام شامل کر نا سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ کوئی آئی ایس آئی میں ڈیسک تھااور نہ ہی شجاع پاشا کو ٹھکانے کا پتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو مذاکرات کی کامیابی پر مستحکم ہوتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔پاکستان پرغلط طریقے سے پریشر ڈالنے کی بجائے ثبوت سامنے لائے جانے چاہیں۔انڈیا،امریکہ اور اسرائیل آئی ایس آئی کو کمزور کرنے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے پر امن نکلنے کےلئے غلط بیانی کر رہا ہے تاکہ پاکستان پر پریشر ڈالا جائے،اسامہ کے ٹھکانوں کاکسی کوعلم تھا نہ ہی آئی ایس آئی میں کوئی ڈیسک امریکن اخبار کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کے سیاسی کردار پر شکایت ضرور رہی ہیں لیکن امریکن الزامات بے بنیاد ہیں۔امریکہ کی طرف سے اپنی نااہلیوں کو چھپانے کےلئے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی پر شکایات لگائی جاتی ہیں۔حسب روایات پاکستان کے خلاف من گھڑت باتیں ہو رہی ہیں۔ان میں کو ئی صداقت نہیں ہے ۔۔

مزید : علاقائی