تھر پارکر،بحریہ ٹاﺅن کی رفاہی ٹیموں کا پانی کے متوقع ذرائع کا سروے

تھر پارکر،بحریہ ٹاﺅن کی رفاہی ٹیموں کا پانی کے متوقع ذرائع کا سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( پ ر ) بحریہ ٹاﺅن کی رفاہی ٹیمیں تھر پارکر ریلیف آپریشن کے دوران چئیر مین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض حسین کی خصوصی ہدایات پر علاقے کے سکولوں اور پانی کے موجودہ اور متوقع ذرائع کا بھی سروے کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے سیکرٹری ایجوکیشن سندھ نے تھر پارکر کے آٹھ اور عمر کوٹ کے آٹھ سکولوں کو سروے کے لئے بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کے حوالے کیا۔ بحریہ ٹاﺅن کے ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاﺅن تھر پارکر کے علاقے میں 500 سکولوں کی سرپرستی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹھی میں گذشتہ روز40 بستروں پر مشتمل مردانہ وارڈ کو مکمل طور پر تزئین و آرائش کے بعد ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔جس بلڈنگ میں یہ وارڈ قائم ہے وہ کئی سالوں سے بندپڑی تھی۔ بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ نے اسے کھلواکے اور مکمل طور پر فنکشنل کر کے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔بحریہ ٹاﺅن کے تھر پارکر ریلیف آپریشن کے سربراہ بریگیڈ یئر (ر) طاہر نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مٹھی،ڈپلو، اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگر پارکر میں بحریہ ٹاﺅن ریلیف کیمپس کے قیام کے بعد روزانہ ہزاروں کی تعداد میں راشن بیگ تقسیم کئے جارہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اب تک لاکھوں روپے غریب و نادار خاندانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ ان اضلاع میں قائم کردہ دستر خوانوں سے ہزاروں کی تعداد میں مرد،خواتین اور بچے دو وقت کا مفت کھانا کھا رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -