وزیر تعلیم کی معذرت ، راحیلہ انور نے اسمبلی کابائیکاٹ ختم کر دیا

وزیر تعلیم کی معذرت ، راحیلہ انور نے اسمبلی کابائیکاٹ ختم کر دیا

لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے گزشتہ روز کے اجلاس میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کی رکن راحیلہ انور کے بارے میں اپنے ریمارکس پر معذرت کر لی جس کے بعد راحیلہ انور اپنا بائیکاٹ ختم کر کے ایوان میں واپس آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ سکولز ایجوکیشن کے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال پر وزیر تعلیم کے ان ریمارکس پر کہ میں آپ کو بہت سیریس لیتا ہوں کہ ریمارکس پر تحریک انصاف کی ایم پی اے راحیلہ انور نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد وہ اپوزیشن کے دیگر ارکان کے ساتھ واک آلاٹ بھی کر گئیں تھیں اور اعلان کیا تھا کہ جب تک وزیر تعلیم اپنے ریمارکس واپس نہیں لیں گے اور معذرت نہیں کریں گے تب تک اےوان کی کاروائی کا بائیکاٹ جاری رکھوں گی -

مزید : علاقائی