چوتھی سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس27مارچ کو ہو گی

چوتھی سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس27مارچ کو ہو گی


لاہور ( سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام چوتھی سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس ارائیں چوک ٹاؤن شپ لاہور میں 27مارچ2014ء بروز جمعرات بعد از نمازِ مغرب منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت پیر طریقت مولانا خواجہ خلیل احمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کندیاں میانوالی کریں گے۔ کانفرنس میں ممتاز علماء کرام دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں مولانا اللہ وسایا، مفتی کفایت اللہ، مولانا مفتی محمد حسن، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا عاشق حسین ، جناب وحیدعالم ایم این اے، سید احسان اللہ قاص، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری علیم الدین شاکر، ، مولانا خواجہ رشید احمد، پیر رضوان نفیس معروف ثناء خواں مولانا محمد عثمان قصوری و دیگر علماء کرام شرکت و خطاب کریں گے۔

مزید : علاقائی