ٹی ٹونٹی، بکیوں اور جواریوں کی گرفتاریوں کے لئے کارروائی شروع

ٹی ٹونٹی، بکیوں اور جواریوں کی گرفتاریوں کے لئے کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم سیل ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران بکیوں اور جواریوں کی گرفتاریوں کے سلسلہ میں پولیس نے کارروائی کا آغازکردیا ہے پولیس نے گزشتہ روز مختلف جگہوں پرچھاپے مارے اور متعدد جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ، سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے تمام پولیس افسران کوالٹی میٹم دیدیا ہے کہ میچوں کے دوران تمام بکیوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جایا اور تمام بک میکروں کو جیل میں ہونا چاہیے ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برداشت نہیں ہوگئی جبکہ بک میکروں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جو جلد ہی لسٹ میں شامل پولیس اہلکاروں کی تحقیقات کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ لسٹ میں پانچ ڈی ایس پی ،نو ایس ایچ اوز و دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں جنکی سپیشل برانچ خفیہ طور پر ریکی کررہی ہے۔ پاکستان اور پاک بھارت کے مابین کھیلا جانے والے میچ کے سلسلہ میں کروڑوں روپے کا جواء ہوگا جواریوں نے بک میکروں کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ جن بکیوں کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے ہیں ان میں سے کوئی گرفتار نہ ہوسکا بلکہ کئی گھروں اور دفاتر پر تالے گئے تھے پولیس کی مخبری پر بک میکرگرفتاری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرچکے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بک میکر اپنے نیٹ ورک دور دراز لے گئے ہیں جہاں سے وہ اپنا جوانیٹ ورک لیپ ٹاپ اورموبائل فونزسے کریں گئے پولیس ذرائع کے مطابق آج پولیس صبح ہی جواریوں اور بک میکروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے گئی ۔

مزید :

علاقائی -