بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے بھی امکانات نہیں ،کپل دیو،پاکستان فیورٹ ہے ،گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے بھی امکانات نہیں ،کپل دیو،پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق مایہ ناز بھارتی کپتان کپل دیو نے پیش گوئی کردی کہ دھونی الیون کا سیمی فائنل کھیلنے کا کوئی چانس نہیں۔سارو گنگولی نے بھی مان لیا کہ پاکستانی ٹیم زیادہ متوازن ہے۔ حاضر سروس کرکٹرز کے ٹاکرے سے پہلے ریٹائرڈ کرکٹرز کا ٹاکرا ہوا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا سنسنی خیز میچ آج کھیلا جائے گالیکنگزشتہ روزپاکستان اور بھارت کے 9سابق کپتانوں کا ٹی وی پر مذاکرہ ہوا سابق بھارتی کپتان سارو گنگو لی نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔مباحثہمیں سابق بھارتی کپتان اجے جدیجا کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم جیتنا چاہتی ہے تو اسے سعید اجمل اور محمد حفیظ کو قابو کرنا پڑے گا،دونوں بولرز میچ ونرز ہیں۔ سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گروپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز بھی ہیں صرف ایک میچ جیتنا کافی نہیں ہوگا۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ون ڈے کے مقابلے میں مضبوط ہے، دھونی اور یوراج کی شمولیت سے بھارتی ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر مدن لال کے مطابق بھارتی اوپنرز کا رول اہم ہوگا، پاور پلے میں اچھا اسکور بن گیا توکامیابی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ سابق پاکستانی کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ سے دونوں ممالک کے تعلقات بھی بہتر ہونے چاہئیں، اگر کسی کی ہار اور جیت سے تعلقات خراب ہوں تو ایسے میچز نہیں ہونے چاہئیں۔

مزید :

صفحہ اول -