امریکی صحافی نے اوسامہ کے بارے میں حقائق مسخ کئے :راﺅ قمر

امریکی صحافی نے اوسامہ کے بارے میں حقائق مسخ کئے :راﺅ قمر

                        میانوالی (اے این این) سابق ایئر چیف راﺅ قمر سلیمان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بارے میں امریکی صحافی کی خبر درست نہیں ہے۔ حقائق مسخ کر کے پیش کئے گئے۔ 2مئی 2011ءکو امریکی ہیلی کاپٹروں کی آمد کے بارے میں جنرل کیانی نے رات 2بج کر 7منٹ پر فون کیا تھا۔ میانوالی میں ایئر بیس کے نام کی تبدیلی سے متعلق تقریب میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2مئی 2011ءکو امریکی ہیلی کاپٹروں کی آمد کے بارے میں جنرل کیانی نے فون کیا کہ نامعلوم طیارے آئے ہیں ہم نے اپنے طیارے فضاءمیں اڑائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دفاعی پالیسی میں واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ امریکہ ایک دوست ملک ہے لہٰذا کوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے امریکہ شرمندہ یا ناراض ہو۔ اس حوالے سے امریکہ کو اپنا دوست سمجھتے رہے۔ پاک افغان سرحد پر کم بلندی والے راڈار نصب کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایبٹ آباد کمیشن کو تمام حقائق اور نقشے دیئے ہیں جو گفتگو ہمارے درمیان اس وقت ہوتی رہی ہم نے ایبٹ آباد کمیشن کو سنائی۔ جنرل کیانی کو صبح پانچ بجے ایڈمرل مولن کا بھی فون بھی آیا تھا۔

راﺅ قمر

مزید : صفحہ اول